جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی بنیادی وجہ کيا ہے؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پته چل گيا

تازہ ترین 11th May 2026 352 مناظر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی بنیادی وجہ کيا ہے؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پته چل گيا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرولیم سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی بنیادی وجہ 117 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کا نفاذ ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر علی پرویز ملک اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے اراکین کو بریفنگ دی۔ کمیٹی رکن سیف اللہ ابڑو کے سوال پر حکام نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس اور لیوی کی شرح کے باعث قیمتیں زیادہ ہیں، جن میں 117 روپے صرف لیوی شامل ہے۔ سیف اللہ ابڑو نے اعتراض اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ 28 فروری کے بعد اچانک پیٹرول اور ڈیزل 55 روپے مہنگا کیوں کیا گیا؟ جس پر حکام نے جواب دیا کہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل 285 ڈالر اور پیٹرول 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تھا، جس کے باعث اسٹریٹجک اسٹاک برقرار رکھنے کے لیے مہنگا تیل خریدنا پڑا۔ کمیٹی رکن عامر چشتی کی تجویز پر وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے اعلان کیا کہ تمام 42 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا آڈٹ کرایا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ