اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

پہلی بار میئر، وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جیالے ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین 08th Nov 2023 207 مناظر

بلاول نے 8 فروری کو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت بنانے کا دعویٰ کردیا

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری کو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت بنانے کا دعویٰ کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار جیالو وزیراعظم ہوں گے، کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں،
یہ پہلی بار ہوگا کہ وزیراعلیٰ، کراچی کا میئر اور وزیراعظم جیالو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری عروج پر ہے، ہم پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، پاکستان کے عوام اس وقت مشکلات کا شکار ہیں، نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، پیپلز پارٹی الیکشن جیتے گی،
پیپلز پارٹی کا منشور آٹا، روٹی اور آٹا ہے، عوام دیکھیں گے کہ ہم پاکستان کی تقدیر کیسے بدلیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ