اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

پولیس کا شکی کردار، فاطمہ کیس کی پیروی کرنے والے وکیل نے بڑے سوالات اٹھا لیے

سندھ 31st Aug 2023 374 مناظر

موبائل فون میں یقینی طور پر حساس مواد ہے، جسے ملزم ظاہر نہیں کرنا چاہتے

خيرپور: خیرپور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں شہید فاطمہ کیس کی پیروی کرنے والے سینئر ایڈووکیٹ صفدر علی کناسرو نے پولیس کی جانب سے تفتیش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کیس کی پیروی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ صفدر کناسرو نے کہا کہ رانی پور پولیس ملزم پیر اسد شاہ کو شاہی مہمان بنا کر رکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون میں یقینی طور پر حساس مواد ہے، جسے ملزم ظاہر نہیں کرنا چاہتے اور پولیس ان کے سامنے بے بس ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی خیرپور اور ڈی آئی جی سکھر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ