ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

پنڈی میں کار درخت سے جا ٹکرائی، نئی دلہن جاں بحق

تازہ ترین 18th Jul 2023 256 مناظر

اطلاعات کے مطابق خاتون کی ایک روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

راولپنڈی میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے سبب نئی نویلی دلہن جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ حادثہ پنڈی کے علاقے چیک بیلی روڈ پر جٹھہ ہتھیال کے قریب پیش آیا جس میں ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ سکا اور کار درخت سے جاٹکرائی، نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی اور چار افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کی ایک روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ