پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

پسند کی شادی کرنیوالی نمرہ کاظمی خلع کیلئے عدالت پہنچ گئی

سندھ 19th May 2023 324 مناظر

نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا

کراچی: گزشتہ برس پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ نمرہ کاظمی نے شوہر نجیب سے خلع کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ نمرہ نے درخواست میں کہا کہ شادی کے وقت 5 ہزار روپے حق مہر طے ہوا تھا جو ابھی تک نہیں ادا کیا گیا ہے، اب نجیب کے ساتھ نہیں والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔ واضح رہے کہ نمرہ نے 18 اپریل 2022 کو نجیب شاہ رخ سے پسند کی شادی کی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ