اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

پاکستان کی تباہی بھی ججوں کے فیصلوں سے ہوئی ہے، مریم نواز

تازہ ترین 15th May 2023 199 مناظر

ہم سپریم کورٹ اور آئین کا احترام کرنے والے لوگ ہیں، اس عمارت کو ایمانداری نے نہیں عمران داری نے داغدار کیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی تباہی بھی ججوں کے فیصلوں سے ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کی سہولت کاری کرنے والوں کی بات ہوگی، قانون سازی پارلیمنٹ کا ذمہ داری ہے اس کو روکنا تمہاری ذمہ داری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ اور آئین کا احترام کرنے والے لوگ ہیں، اس عمارت کو ایمانداری نے نہیں عمران داری نے داغدار کیا، ہم اس جگہ احتجاج نہیں کرنا چاہتے تھے، اس عمارت سے جمہوریت کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ