ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

پاکستان کو آج چین سے ایک ارب ڈالرز مل جائیں گے

تازہ ترین 16th Jun 2023 277 مناظر

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول کے لیے بھی چین نے پاکستان کا ہر ممکن ساتھ دیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کو آج چین سے ایک ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو اس ترسیل کے بارے میں سوفٹ کوڈ موصول ہو گیا ہے، مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں آج رات چین سے رقم منتقل ہو جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چین کی جانب سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی، چین پاکستان کو یہ رقم واپس کر رہا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول کے لیے بھی چین نے پاکستان کا ہر ممکن ساتھ دیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ