اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

پاکستان کا ایران میں تعینات سفارتکاروں کے اہلخانہ اور غیر ضروری عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

تازہ ترین 17th Jun 2025 179 مناظر
پاکستان کا ایران میں تعینات سفارتکاروں کے اہلخانہ اور غیر ضروری عملہ واپس بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے ایران میں تعینات اپنے سفارتکاروں کے اہلخانہ اور غیر ضروری عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے سینئر افسر کے مطابق، ایران میں موجود پاکستانی سفارتی عملے کے خاندانوں کو واپس بلایا جا رہا ہے جب کہ بعض غیر ضروری عملے کو بھی وطن واپس لایا جائے گا۔ سینئر عہدیدار نے مزید بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے، اور ایران میں پاکستان کے تمام سفارتی مشن فعال رہیں گے۔ یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی عملے اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ