پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی مریم نواز سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

تازہ ترین 03rd Sep 2023 39 مناظر

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، طویلہ المدتی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف سے اتوار کے روز مری میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، طویلہ المدتی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ مریم نواز شریف نے کورونا وبا کے مشکل ترین حالات اور گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کے دوران امریکی حکومت کی طرف سے سفیر ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو سراہا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ