پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرديا

تازہ ترین 26th Jan 2024 333 مناظر

پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرديا

پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی اور بلاول بھٹو زرداری کے حق میں دستبرداری پر شوکاز نوٹس جاری کرديا،

نوٹس کے مطابق پارٹی قیادت کے علم میں آیا ہے کہ آپ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے، سیف اللہ ابڑو نے پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین و امیدوار بلاول بھٹو زرداری کے حق میں پارٹی کی طرف سے دیئے گئے ٹکٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا،

سیف اللہ ابڑو سینیٹ آف پاکستان میں پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے، تحریک انصاف نے سیف اللہ ابڑو کو 2024 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارٹی ٹکٹ سے نوازا، پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس دیا جاتا ہے،

سیف اللہ ابڑو پارٹی کو تین دن کے اندر وضاحتی بیان جمع کرائیں، جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی اور قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی،
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ