اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

پاور شو کرنیکا فیصلہ، دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان

تازہ ترین 16th May 2023 221 مناظر

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 مئی کو مرید کے میں پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد کیا جائے گا

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔انہوں نے اپنی زیر صدارت منعقدہ ٹکٹ ہولڈر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ سابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 مئی کو مرید کے میں پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔ عمران خان نے پی ٹی آئی کے پاور شو کے حوالے سے گوجرانوالہ اور مرید کے کے ٹکٹ ہولڈرز کو ٹاسک سونپتے ہوئے واضح طور پر کہا ہمارا جلسہ ہر صورت میں ہو گا، جب حکومت کے لیے دفعہ 144 نہیں ہے تو ہمارے لیے کیوں ہے؟
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ