اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

پانچ بار سی پی ایل کے فاتح ڈی جے براوو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کھیل 02nd Sep 2024 205 مناظر
پانچ بار سی پی ایل کے فاتح ڈی جے براوو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پانچ بار سی پی ایل کے فاتح ڈی جے براوو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بارباڈوس (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوین براوو نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ براوو نے 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا جس کے بعد وہ دنیا بھر کی مختلف لیگز میں حصہ لے رہے ہیں۔ ڈوین براوو نے 2023 انڈین پریمیئر لیگ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اب انہوں نے ویسٹ انڈیز کے ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پانچ بار سی پی ایل ٹرافی جیتنے والے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں آل راؤنڈر نے لکھا کہ یہ دورہ شاندار رہا، سی پی ایل کا جاری سیزن ان کا آخری پروفیشنل ٹورنامنٹ ہے جو وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈیوین براوو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، ان کی وکٹوں کی تعداد 579 میچوں میں 630 ہے، وہ چھ ہزار نو سو ستر رنز بھی بنا چکے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ