جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

پارلیمنٹ کا چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ، تحریک منظور

تازہ ترین 15th May 2023 238 مناظر

اسلام آباد: پارلیمنٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس لانےکا اصولی فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: پارلیمنٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس لانےکا اصولی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائےگی جس میں مختلف جماعتوں کےارکان شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مختلف جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے اختیارات سے متعلق مسودہ تیار کررہے ہیں اور پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیےجانےکا امکان ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور کرلی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ