اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی

پاکستان 07th Apr 2025 341 مناظر
ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی
فیصل آباد؛ ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل ڈجکوٹ میں ٹک ٹاکر خاتون نے مبینہ طور پر بنگلہ نہر میں چھلانگ لگا دی خاتون کو اہل خانہ نے ٹک ٹاک بنانے سے منع کیا تھا۔ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی ریسکیو ٹیم نے موقع پر خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت صبیحہ عرف پٹھانی کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے بھی بتایا کہ خاتون نے نہر میں چھلانگ لگائی۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاکر خاتون نے اہل خانہ کے رویہ اور والدہ کی وفات کے غم میں انتہائی قدم اٹھایا۔ خاتون کو ٹک ٹاک بنانے کی وجہ سے گھر سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ ٹک ٹاکر خاتون نواحی علاقہ میں گزشتہ 8 سال سے اپنی دوست کے پاس رہ رہی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ