ٹنڈو الہیار کے قریب خوفناک حادثہ، عید منانے مدرسے سے گھر جانے والے 4 لڑکوں سمیت 5 افراد جاں بحق
گاؤں صالح خاصخیلی کا رہائشی خدا بخش خاصخیلی دو بيٹوں اور دو بهتجوں سميت جاں بحق
ٹنڈوالہٰیار: سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کوچ نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں جھنڈومری کے گاؤں صالح خاصخیلی کے رہائشی مدرسے کے 4بچوں سميت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالا خدا بخش خاصخیلی، اس کے دو بيٹے 12 سالہ سکندر اور 10 سالہ عبدالرحیم، دو بهتيجے 10 سالہ لعل محمد ولد نظام الدین اور 13 سالہ عبدالکریم ولد حبیب اللہ خاصخیلی شامل ہیں، مقامی افراد اور پولیس نے متوفی کو سول اسپتال ٹنڈوالہٰیار پہنچایا۔