ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے

تازہ ترین 03rd Oct 2023 129 مناظر

فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 اکتوبر کو ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ