ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد

تازہ ترین 01st Oct 2024 455 مناظر
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد

وزیر داخلہ محسن نقوی کا مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد, وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مولانا فضل الرحمن اور بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مولانا عبدالغفور حیدری کو مبارک باد دی اور گلدستے پیش کئے, وزیر داخلہ محسن نقوی کا مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار محسن نقوی کا کهنا تها که پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے۔ مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبر،اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سینئر ترین سیاستدان ہیں اور پاکستان کی سیاست میں ان کا بلند مقام ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ