اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

وفاقی حکومت کا کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس

تازہ ترین 25th Aug 2025 382 مناظر
وفاقی حکومت کا کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا معاملہ وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیےدینے کااعلان کیا تھا، یہ رقم وزیراعظم کے سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جانی تھی۔ وفاقی حکومت نے وفاقی بیوروکریسی کے گریڈ 19 سے 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ بھی ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا تاہم افسران کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ