پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

وزیراعظم نے عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

تازہ ترین 30th May 2023 36 مناظر

ان کا کہنا تھاکہ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصرکا محاسبہ کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔ اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے جس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے اور ایک میزپربیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیش رفت ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتہا پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں، ایسے عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں، ایسے عناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ