اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی

تازہ ترین 07th Apr 2025 412 مناظر
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی

نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم نے آج پانچویں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو کردی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی۔واضح رہے کہ شہباز شریف نےکابینہ میں توسیع اور قلمدانوں میں ردوبدل کے بعد اہم فیصلہ کرتے ہوئے آج 4کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نوکر دی تھی۔نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم نے آج پانچویں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو کردی۔نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین نائب وزیر اعظم برقرار رہیں گے جبکہ ارکان میں وزیر خزانہ، وزیر تجارت اور وزیر پاور شامل ہوں گے۔کمیٹی میں وزیر نجکاری اور وزیر صنعت و پیداوار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے، یاد رہے کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر عبد العلیم خان سے نجکاری کا قلمدان گزشتہ ماہ واپس لے لیا تھا۔اس وقت نجکاری کا کوئی وفاقی وزیر نہیں ہے جبکہ محمد علی کے پاس مشیر نجکاری کا قلمدان ہے جبکہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر رانا تنویر سے صنعت و پیداوار کا قلمدان واپس لے لیا تھا۔واضح رہے کہ قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف نے جن کابینہ کمیٹیوں کی آج تشکیل نو کی تھی ان میں اقتصادی رابطہ کمیٹی، قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی، کابینہ کمیٹی امیگریشن اوورسیز ایمپلایمنٹ اینڈٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اور کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات شامل ہیں۔بعد ازاں، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی بھی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ