پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

نوازشریف، یوسف رضا گیلانی، آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس کی سماعت

تازہ ترین 15th Jan 2024 296 مناظر

نوازشریف، یوسف رضا گیلانی، آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس کی سماعت

اسلام آباد: احتساب عدالت مین نوازشریف، یوسف رضا گیلانی، آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس کی سماعت
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر اور وکلاء صفائی احتساب عدالت عدالت پیش ہوئے
نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان احتساب عدالت پیش، حاضری لگا دی گئی، نواز شریف سے متعلق نیب کی انکوائری رپورٹ آج بھی احتساب عدالت پیش نہ کی جا سکی عدالت نے ایک ہفتے کے اندر اندر نیب کو نوازشریف سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی،
یوسف رضا گیلانی کے وکیل راجہ فیصل یونس عدالت پیش ہوئے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر ،
احتساب عدالت نے آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ