ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

نئی پارٹی کی لانچنگ ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرائیول جیسی ہے: شاہ محمود

تازہ ترین 10th Jun 2023 279 مناظر

جہانگیر ترین کی پارٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔

لاہور: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاق نے 12 ماہ کا بجٹ دیا اور پنجاب نے 4 ماہ کے بجٹ کا فیصلہ کیا، عبوری حکومت کو بجٹ پر نظر ثانی کرنا ہوگی، عوام کو اس بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، بجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان کی معیشت کے ہٹ مین ہیں، بجٹ میں الیکشن کے لیے پیسا رکھا ہے، نیتوں کا حال اللہ جانتا ہے، اس بجٹ میں بار بار ترمیم ہوتی رہے گی، تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ ہوگا پیسا کہاں ہے آپ کے پاس؟ بجٹ میں ساڑھے 600 ارب کا سرپلس دکھایاگیا ہے وہ کہاں سے آئے گا؟ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 12 اگست کو موجودہ پارلیمنٹ کی مدت پوری ہورہی ہے اس لیے الیکشن تو ہونا ہے اب اگر آئین سے ماورا کوئی کام ہو تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ جہانگیر ترین کی پارٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ