پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

"میں ٹوٹ چکا ہوں" — جسٹن بیبر نے ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا اعتراف کر لیا

شوبز 17th Jun 2025 124 مناظر
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر حالیہ دنوں میں اپنی وائرل ویڈیوز اور سخت رویے کے باعث سوشل میڈیا اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا، لیکن اب اس نے اپنے رویے کا اعتراف کرتے ہوئے ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ چند دن پہلے کیلیفورنیا میں پاپارازی کے ساتھ جھگڑے کے باعث جسٹن بیبر خبروں میں آیا۔ وائرل ویڈیوز میں اسے بلند آواز میں بولتے اور اپنی نجی زندگی کے لیے پرائیویسی کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے کے بعد بیبر نے ایک نامعلوم دوست کے ساتھ ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس دوران اس نے اس دوست سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا کیونکہ اس شخص نے اس کے رویے پر اعتراض کیا تھا۔ اب جسٹن بیبر نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک تفصیلی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلسل اپنی ذات کے بارے میں سوچتے سوچتے تھک چکا ہے اور اب خود سے ہی تنگ آ چکا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ غصے جیسے مسائل کا شکار ہے اور اپنی ذات پر حد سے زیادہ توجہ دینا اس کے لیے ذہنی دباؤ کا باعث بن گیا ہے۔ بیبر اپنے پیغام کے ذریعے اپنی ذہنی حالت کے بارے میں کھل کر بات کر رہا ہے، جسے مداحوں اور میڈیا کی جانب سے سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ