جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

میڈیا اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں: شرجیل میمن

سندھ 10th Feb 2026 490 مناظر
میڈیا اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں: شرجیل میمن
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا جمہوریت کی بنیاد ہے۔ محکمہ اطلاعات کے ایک اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت میڈیا کے ساتھ مضبوط اور بااعتماد تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور میڈیا اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے محکمہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینے اور میڈیا سے متعلق منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ