ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان 18th Aug 2023 282 مناظر

گورنر ہاوس کوئٹہ میں حلف برداری کی سادہ مگر ایک پروقار تقریب منعقد

کوئٹہ: گورنر ہاوس کوئٹہ میں جمعہ کے روز حلف برداری کی سادہ مگر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے نو منتخب نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی سے حلف لیا۔ اس موقع پر وفاقی نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی، سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان اور سابق قومی و صوبائی اسمبلی کے وزراء و اراکین اسمبلی، اعلیٰ سول آفیسرز اور مختلف سیاسی تنظیموں کے رہنماء و کارکنان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ