ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی

پاکستان 21st Oct 2025 347 مناظر
مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف عالم دین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی۔ رپورٹس کے مطابق مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ہوا، جس کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ علماء اور معزز شخصیات کی جانب سے مولانا محمد خان شیرانی کو شادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔ مولانا شیرانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا دوسرا نکاح ہے، ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ