اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی کالعدم، فوری رہائی کا حکم

تازہ ترین 17th May 2023 288 مناظر

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود بھی شامل ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ