اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

ملیر میں گھر کی چھت پر قید دو بچیاں بازیاب، سوتیلی ماں گرفتار

سندھ 14th Jun 2023 127 مناظر

پولیس نے اقدام قتل اور چائلڈ ایکٹ کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ بسمہ اور کائنات دونوں جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے چھاپہ مار کر گھر کی چھت پر قید دو بچیوں کو بازیاب کرالیا جبکہ سوتیلی ماں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملیرآسو گوٹھ شعبان ٹاؤن میں پولیس نے علاقہ مکینوں کی شکایت پر گھر پر چھاپا مارا اور چھت پر قید دو بچیوں کو بازیاب کرالیا، بچیوں کی شناخت 11سالہ کائنات اور 9 سالہ بسمہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ بچیوں کے والدین کی چند سال قبل طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد والد نے دوسری شادی کرلی۔ علاقہ مکینوں کا بیان میں کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کو سوتیلی ماں اور سگا باپ دونوں ہی تشدد کا نشانہ بناتے تھے، چھاپے کے وقت بچیوں کا والد ممتاز موقع سے فرار ہوگیا جبکہ سوتیلی والدہ گل فرہن گرفتار کرلی گئی۔ پولیس نے اقدام قتل اور چائلڈ ایکٹ کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ بسمہ اور کائنات دونوں جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ