ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

معصوم فاطمہ قتل کیس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت

سندھ 22nd Sep 2023 362 مناظر

فاطمہ کے قتل کیس میں نامزد ملزم پیر فیاض شاہ کو گرفتار کر لیا گیا

خیرپور؛گھریلو ملازمہ فاطمہ کے قتل کیس میں نامزد ملزم پیر فیاض شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پیر فیاض شاہ نے حیدر آباد ہائیکورٹ بینچ سے ضمانت لی تھی۔
خیرپور میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کے قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے نامزد ملزم پیر فیاض شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم پیر فیاض شاہ کو پریس کانفرنس کے بعد حویلی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملزم پیر فیاض شاہ نے گزشتہ روز حیدرآباد ہائی کورٹ بینچ سے ضمانت لی تھی جب کہ ملزم اسد شاہ اور کمپاؤنڈر امتیاز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ