جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

مضبوط ہواؤں کا نیا نظام تیار، کراچی میں گرج چمک اور طوفانی بارش کی پیش گوئی

تازہ ترین 30th Mar 2026 369 مناظر
مضبوط ہواؤں کا نیا نظام تیار، کراچی میں گرج چمک اور طوفانی بارش کی پیش گوئی
کراچی؛ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مضبوط مغربی ہواؤں کا ایک نیا نظام یکم اپریل سے ملک پر اثرانداز ہو سکتا ہے، جس کے اثرات سندھ میں بارش کی صورت میں نظر آ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2 اور 3 اپریل کو بارش کا امکان ہے اور اس نظام کے باعث تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور طوفانی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش کے نظام کے قریب آنے سے اس کی شدت کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، محکمہ موسمیات کے مطابق یہ نظام ملک کے بالائی اور دیگر علاقوں پر 5 اپریل تک اثرانداز رہنے کا امکان ہے، جس سے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خوشگوار ہو جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ