اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

مشہور ہالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ اسے مرد کا لباس پھننا پڑا؟

شوبز 22nd Aug 2023 380 مناظر

1996 میں ایک فلم کے پریمیئر میں مجھے مردانہ لباس پہننا پڑا: اداکارھ

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) مشہور ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک اپنی صلاحیتوں اور بہترین اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ 1990 اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی۔ ایک حالیہ گفتگو میں سلمیٰ ہائیک نے انکشاف کیا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں مجھے اپنے کپڑوں کو ڈیزائن کرنے کے لیے کوئی برانڈ نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ 1996 میں ایک فلم کے پریمیئر میں مجھے مردانہ لباس پہننا پڑا کیونکہ کسی ڈیزائنر نے میرے لیے لباس تیار نہیں کیا تھا۔ ان کے مطابق میری واحد شناخت ہیوگو باس برانڈ کے ایک ایگزیکٹیو سے تھی جس نے مجھے پہننے کے لیے اچھے مردانہ ملبوسات دیے کیونکہ کوئی ڈیزائنر میرے لیے کپڑے بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ