ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

مریم نواز کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی امداد کا اعلان

تازہ ترین 10th Feb 2026 605 مناظر
مریم نواز کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی امداد کا اعلان
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز نے بلوچستان کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جس کے دوران انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ بعد ازاں مریم نواز نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کا بھی دورہ کیا جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ اور اسمبلی اراکین کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابلِ تحسین ہے۔ بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ہم بلوچستان کے ساتھ ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے اور ہم بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم مریم نواز کو خوش آمدید کہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کے لیے امداد ایک مثبت اور قابلِ ستائش قدم ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ