ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

مراد علی شاہ تیسری مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

تازہ ترین 26th Feb 2024 346 مناظر

مراد علی شاہ تیسری مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں قائد ایوان کا انتخاب کیا گیا۔ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد سپیکر نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ 112 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے۔ رکن اسمبلی سردار شاہ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر قلندر کے لیے خوشی کی بات ہے، مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار اس تاریخی ایوان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فخر کی بات ہے کہ باپ کے بعد بیٹے کو بھی یہ مقام ملا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ