ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

لیجنڈری آرنلڈ شیوارزنیگر نے پاکستانی مداحوں کا کیوں کيا شکریہ ادا؟

شوبز 28th May 2023 233 مناظر

حقیقی زندگی میں شیوارزنیگر کی عمر 75 برس ہوچکی ہے اور ’فوبر‘ ان کے کیریئر کی سب سے پہلی ٹی وی سیریز ہے

لاس اینجلس: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر نے اپنے نئے نیٹ فلکس پروجیکٹ ’فوبر‘ کی سپورٹ پر پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکار نے یوکرین کے مداحوں کے لئے شکریہ کا ٹویٹ کیا کیوں کہ وہاں ان کی ویب سیریز ٹاپ پر موجود ہے اس پر ایک پاکستانی صارف نے ان کی توجہ دلائی کی پاکستان میں بھی ’فوبر‘ نمبر ون پر ہے اور ساتھ ہی اس صارف نے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔ آرنلڈ شیوارزنیگر نے پاکستان کے مداحوں کیلئے شکریہ کی ٹویٹ کی اور لکھا ’میرے پاکستان کے مداحوں، آپ کا شکریہ‘۔ نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز میں اداکار ایک سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں جنہیں ان کا ہینڈلر ’زمین پر 65 برس کا سب سے تیز سفید شخص‘ قرار دیتا ہے۔ حقیقی زندگی میں شیوارزنیگر کی عمر 75 برس ہوچکی ہے اور ’فوبر‘ ان کے کیریئر کی سب سے پہلی ٹی وی سیریز ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ