پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

لکی مروت میں پاک فوج کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

تازہ ترین 20th Oct 2023 241 مناظر

علاقے وانڈہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 19 اور 20 اکتوبر کی درمیانی شب لکی مروت کے علاقے وانڈہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک اور زخمی دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، ڈیوائسز اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا
جب کہ اہل علاقہ نے شر پسند عناصر کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ