ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

لاہور کے مختلف علاقوں میں ٹرام چلانے کا اعلان

تازہ ترین 05th Jul 2024 263 مناظر
لاہور کے مختلف علاقوں میں ٹرام چلانے کا اعلان

لاہور کے مختلف علاقوں میں ٹرام چلانے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، حالی روڈ میں ٹرام چلانے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور میں ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹر پہنچیں اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست طلب کر لی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر ہاؤسنگ اسکیم کا جائزہ لے کر اسے ریگولیٹ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ ایم ایم عالم روڈ کی ازسرنو تعمیر اور خوبصورتی کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلائی جائیں گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ