ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

لاہور میں بارش, ہنگامی دوروں پر وہاب ریاض پر سخت تنقید

کھیل 05th Jul 2023 324 مناظر

وہاب ریاض کے دورے کی مختلف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی

لاہور میں بارش کے بعد ہنگامی دوروں پر نگراں صوبائی وزیر کھیل اور قومی کرکٹر وہاب ریاض کو تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔ مون سون کی بارش کے بعد مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وہاب ریاض نے خود گاڑی ڈرائیو کرکے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا تاہم اس کے باوجود سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وہاب ریاض کے دورے کی مختلف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ ایک جگہ پانی میں بند ہونے والی گاڑی کو دھکا لگاتے بھی نظر آرہے ہیں، کہیں ربڑ کے لمبے جوتے پہن کر پانی کے درمیان کھڑے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ