اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پاکستان 01st Dec 2025 442 مناظر
لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے بعد لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بھی کم کر دی ہیں۔

حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق: لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے پٹرول کی قیمت 2 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر کم کی تھی، جس کے بعد: پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ