جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

قومی سلامتی کمیٹی؛ نو مئی واقعات کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے پر اتفاق

تازہ ترین 16th May 2023 326 مناظر

فوجی اور سرکاری تنصیبات پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے نو مئی واقعات کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جو تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں آرمی چیف سمیت سول اور عسکری قیادت شریک ہوئی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکاء کو بریفنگ دی کہ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پانچ ہزار سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ شرکاء نے نو مئی کے پر تشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کے حالیہ آپریشنز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ فوجی اور سرکاری تنصیبات پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کسی کو بھی ملک کا امن اور استحکام داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ