اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

فوربز نے دنیا کی امیر ترین محنتی خواتین کی فہرست جاری کر دی

تازہ ترین 04th Jun 2025 365 مناظر
فوربز نے دنیا کی امیر ترین محنتی خواتین کی فہرست جاری کر دی

امریکی اداکارہ اور گلوکارہ سلینا گومز نے اپنی قریبی دوست ٹیلر سوئفٹ کو آمدنی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑديا

لندن (ویب ڈیسک): امریکی اداکارہ اور گلوکارہ سلینا گومز نے اپنی قریبی دوست ٹیلر سوئفٹ کو آمدنی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑتے ہوئے فوربز کی "امیر ترین سیلف میڈ خواتین" کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوربز کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ فہرست میں امریکہ کی 100 ایسی خواتین کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی محنت، جدوجہد اور صلاحیتوں کے ذریعے بے پناہ دولت حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق 32 سالہ سلینا گومز کی مجموعی دولت کا تخمینہ 700 ملین ڈالر (70 کروڑ ڈالر) لگایا گیا ہے، جس کی بنیاد پر وہ اس فہرست میں نمایاں مقام پر آئی ہیں۔ فوربز کی اس فہرست میں سلینا گومز کے ساتھ ساتھ اوپرا ونفری، کم کارڈیشین، کائلی جینر، بیونسے، ریز ویدرسپون، ریحانا اور ٹیلر سوئفٹ سمیت دیگر معروف شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ