اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

فرانس میں اسکائی ڈائیورز کا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ، طلبہ اور انسٹرکٹرز سمیت 11 افراد ہلاک

دنیا 29th Jun 2026 280 مناظر
فرانس میں اسکائی ڈائیورز کا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ، طلبہ اور انسٹرکٹرز سمیت 11 افراد ہلاک
پیرس (ویب ڈیسک): فرانس کے شمال مشرقی علاقے ٹومبلین میں اسکائی ڈائیورز کو لے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں پائلٹ سمیت تمام 11 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں پانچ طلبہ اور پانچ تربیتی انسٹرکٹر شامل تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ ایک پیراشوٹ ٹریننگ اسکول کی ملکیت تھا، جس نے نانسی-ایسی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی، تاہم کچھ ہی دیر بعد وہ حادثے کا شکار ہو کر گر گیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ "میورت-ای-موزیل" کے علاقے میں واقع ہوائی اڈے اور اس کے اطراف جانے سے گریز کریں تاکہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔ دوسری جانب فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیر داخلہ حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ امدادی اور تفتیشی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ