اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

فاطمہ بھٹو کی شادی میں خاتونِ اول کی خاص شرکت

پاکستان 01st May 2023 291 مناظر

فاطمہ بھٹو کی نکاح کی تقریب میں خاتون اول تہمینہ درانی نے بھی شرکت کی

پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کی نکاح کی تقریب میں خاتون اول تہمینہ درانی نے بھی شرکت کی۔ فاطمہ بھٹو کے سادگی بھرے نکاح کی تقریب سے تہمینہ درانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں دلہن فاطمہ بھٹو اور دولہا جبران کے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں تہمینہ درانی نے لکھا کہ ’فاطمہ بھٹو اور جبران کی شادی پوری قوم کے لیے سادگی کا ایک اہم پیغام ہے۔‘ انہوں نے لکھا کہ 70 کلفٹن میں زوالفقار علی بھٹو کی تاریخی لائبریری میں قائم کی گئی اس مثال سے ایک نیا رجحان بننا چاہیے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ