پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

فاطمہ بھٹو کی شادی، بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے کیا کہا؟

شوبز 05th May 2023 256 مناظر

آپ کی شادی کا سن کر بہت خوشی ہوئی، آپ دونوں کا ساتھ ہمیشہ قائم رہے۔سوارا بھاسکر

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کو شادی کی مبارکباد سرحد پار سے بھی موصول ہوگئی۔ بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فاطمہ بھٹو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں شادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے آپ کی شادی کا سن کر بہت خوشی ہوئی، آپ دونوں کا ساتھ ہمیشہ قائم رہے۔ جواب میں فاطمہ بھٹو نے سوارا بھاسکر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ فاطمی بھٹو نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ وہ اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں ایک سادہ تقریب میں امریکی شہری گراھم بیرا (جبران) کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ