ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

غیرمنطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، ایرانی سفیر

تازہ ترین 20th Apr 2026 348 مناظر
غیرمنطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، ایرانی سفیر

جب تک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری ہے، اختلافات موجود رہیں گے،رضا امیری مقدم

اسلام آباد؛ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کو غیرمنطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر کے ناکہ بندی کر کے ایران کو مزید جنگی جرائم کی دھمکیاں دے کر اسے غیر منطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے کہاکہ نہ ہی ایسا کیا جاسکتا ہے کہ وقفے وقفے سے فصاحت و بلاغت کے جوہر دکھا کر یہ دعویٰ کیا جائے کہ ہم سفارت کاری کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔رضا امیری مقدم نے کہا کہ جب تک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری ہے، اختلافات موجود رہیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ