جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

عوام کے لیے بری خبر، گیس کی قیمتوں میں سو فیصد سے زائد اضافے کا امکان

تازہ ترین 16th Oct 2023 99 مناظر

حکومت نے موسم سرما سے قبل گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے موسم سرما سے قبل گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضوں میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک گیس کمپنیوں کے خسارے میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 2700 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی جائزے سے قبل گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے 185 ارب روپے اور آر ایل این کی قیمتیں نہ بڑھنے سے 21 ارب روپے کا شارٹ فال ہوا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے یہ گر جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے پر غور کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی (اے سی سی) کے لیے سمری تیار کر لی گئی ہے، جسے اے سی سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ