ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

عمرہ زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والا ایجنٹ گرفتار

تازہ ترین 06th Mar 2025 370 مناظر
عمرہ زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والا ایجنٹ گرفتار

ملزم غیرقانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا

عمرہ زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والا ایجنٹ گرفتار ایف آئی اے کا کهنا تها که ملزم غیرقانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا، عمرے کے خواشمند 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر زائرین کو سعودی عرب بھجوانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کی شناخت اقتدار علی عرف سونو کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے زائرین کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 40 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ ملزم نے 36 زائرین کے ساتھ عمرہ کے نام پر فراڈ کیا۔ ملزم غیرقانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا اور بھاری رقوم وصول کرکے روپوش ہوگیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ