منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

عمران خان کے لیے انصاف بروقت اور سستا ہونا بھی چاہیئے کیونکہ ان کی جماعت کا نام ’انصاف‘ ہے:سید ناصر حسین شاہ

سندھ 14th May 2023 332 مناظر

انصاف کے لیڈر ہونے کے ناطے عمران نیازی کو تاحیات زمانتیں ملنی چاہیئے تھیں

کراچی: ملکی سیاسی صورتحال پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے انصاف بروقت اور سستا ہونا بھی چاہیئے کیونکہ ان کی جماعت کا نام ’انصاف‘ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے لیڈر ہونے کے ناطے عمران نیازی کو تھوک کے حساب سے نہیں بلکہ تاحیات زمانتیں ملنی چاہیئے تھیں ۔ حیرت کی بات ہے کہ عمران نیازی کے داخل کیسز کی تو بیل ہو گئی لیکن مزا اسوقت آیا جب ان کیسز کی بھی بیل ہو گئی جو داخل ہی نہیں ہوئے تھے ۔ اگر انصاف اتنا بڑھ جائے تو انصاف انصاف نہیں لگتا کیونکہ ناانصافی کی تو کوئی حد ہی نہیں ۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ پسند، شخصیت پرستی اور گھر کی طرف سے انصاف کے حصول کے لیئے دبائو پاکستان کے نظام عدل کو کاٹ رہا ہے ۔ میرے خیال میں اب ملک کو حبیب جالب اور شیخ ایاز جیسے شعرا کی ایک مرتبہ پھر ضرورت پڑ گئی ہے ، فیض احمد فیض کی بھی ضرورت ہے لیکن اس کا نام اس لیئے نہیں لیا کہ کوئی اور اپنی طرف سمجھ نہ لے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ