پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ کس نے جاری کیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

تازہ ترین 09th May 2023 251 مناظر

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ یکم مئی کو جاری ہوئے تھے

عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کرنےکے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ یکم مئی کو جاری ہوئے تھے، عمران خان کے وارنٹ چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔ نیب نے عمران خان کونیشنل اکاؤنٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے سکیشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا،عمران خان کو نیب نے 34 اے ، 18 ای ، 24 اے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ نیب اعلامیے کے مطابق عمران خان پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہونےکا الزام ہے، عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے، نیب راولپنڈی آفس میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ