جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

عمران خان کا 9 مئی کے بعد گرفتاری رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان 14th May 2023 78 مناظر

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان کے خلاف پنجاب میں درج نئے مقدمے کی تفصیلات طلب کرے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں گرفتاری رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔ عمران خان کی جانب سے دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری غیر قانونی قرار دی ہے اور ان کے خلاف کئی نئے مقدمے درج کرائے گئے ہیں، خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان کے خلاف پنجاب میں درج نئے مقدمے کی تفصیلات طلب کرے اور 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں ان کی گرفتاری روکنےکا حکم دے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ