ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

عامر خان گرل فرینڈ گوری کے ساتھ نیا سال منانے کے لیے چھٹیوں پر روانہ

شوبز 26th Dec 2025 414 مناظر
عامر خان گرل فرینڈ گوری کے ساتھ نیا سال منانے کے لیے چھٹیوں پر روانہ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر گوری اسپرٹ کے ساتھ دیکھا گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری اسپرٹ کے ساتھ نئے سال کی خوشیاں منانے کے لیے چھٹیوں پر روانہ ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر گوری اسپرٹ کے ساتھ دیکھا گیا، جہاں سے وہ نئے سال کی تعطیلات منانے کے لیے روانہ ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سفر میں عامر خان کے ہمراہ ان کی والدہ، بہن، بھانجیاں اور اداکار عمران خان بھی شامل ہیں، جبکہ گوری اسپرٹ بھی اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اس فیملی ٹرپ کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان طویل وقفے کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور وہ 2026 میں ریلیز ہونے والی فلم "ہیپی پٹیل: خطرناک جاسوس" میں نظر آئیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ